25 اکتوبر 2012 - 20:30

مغربی ایران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر سعید عربلو نے مستقبل قریب میں فوجی مشقیں کئے جانے کی خبر دی ہے۔

ابنا: سعید عربلو نے آج کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی بڑی فوجی مشقیں انتیس سے اکتیس اکتوبر تک مغربی ایران میں واقع صوبۂ کرمانشاہ میں کی جائيں گي۔ بریگیڈیر سعید عربلو نے ان فوجی مشقوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ اور برّی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا قرار دیا۔...../169